ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بی ایس لیول کے داخلوں کے سلسلہ میں میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات سے انٹرویو

جمعہ 17 اگست 2018 00:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خزاں سمسٹر2018ء کے بی ایس لیول کے داخلوں کے سلسلہ میں گذشتہ میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات سے انٹرویو لئے گئے۔ میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کی فہرستیں ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئیں تھیں، داخلوں کے اہل طلباء و طالبات اپنا داخلہ فیس (آج) جمعہ کو جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں خزاں سمسٹر کے حوالہ سے داخلوں کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے اور عید کے بعد کلاسزکا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ گذشتہ روز انٹرویو کے مراحلہ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے بھی مختلف شعبہ جات میں جاری انٹرویو کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے انٹرویو کیلئے آنے والے طلباء و طالبات اور والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے، قلیل عرصہ میں ایبٹ آباد یونیورسٹی نے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیوں میں اپنا نام شامل کیا ہے، اس ادارہ میں طلباء و طالبات کی تدریسی تربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور ان میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ہمیشہ رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت لگن اور تدریس سے محبت کی وجہ سے یونیورسٹی کی نیک نامی میں اضافہ اور مستقبل میں ملک کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :