چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 01:10

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) چیئر مین سینٹ میر صادق سنجرانی نے اسد قیصرکو اسپیکر اور قاسم خان سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبادکباد دی ہے ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کے جمہوری اور اتفاق رائے سے انتخاب کوسراہتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ ایوان کو جمہوری انداز میں چلانے کے حوالے سے نہ صرف اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

(جاری ہے)

بلکہ وفاقی ملازمتوں میں بلو چستان کے کوٹہ پر پوری عملدر آمد کیلئے بھرپور کوشش کریں گے داریں اثناء انہوں نے عبدالقدوس پر کو اسپیکر اور بابر خان ،موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے توقع ظاہر کی ایوان نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے اس پر وہ نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ اسمبلی فلور پر قانون سازی کے عمل کو جمہوری انداز میں آگے بڑھائیںگے چیئر مین سینٹ نے انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔