اسرائیل سے واپس جانے والے یہودیوں کی تعداد میں اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 11:00

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) اسرائیل آنے والے یہودیوں کے مقابلے میں واپس جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار سے نشاندہی ہوتی ہے مزید سولہ ہزار دو سو افراد اسرائیل چھوڑ کے دنیا کے دیگر ملکوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سن دو ہزار پندرہ میں بھی سولہ ہزار سات سو یہودی اسرائیل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اسرائیل کے محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دنیا بھر سے لا کر بسائے گئے یہودیوں کے مقابلے میں اسرائیل سے جانے والے یہودیوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ سکیورٹی، اقتصادی اور سماجی ناانصافیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودیوں کی معکوس مہاجرت کی اہم ترین وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔