قطری عازمین حج کی کویت کے راستے سعودی عرب آمد

جمعہ 17 اگست 2018 11:00

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) قطر سے عازمین حج کی ایک بڑی تعداد کویت کے راستے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔قطری حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے میں پس وپیش سے کام لیا تھا اور ان کے مقدس سفر کے لیے روانہ ہونے میں رکاوٹیں ڈالی تھیں۔

(جاری ہے)

قطری حکومت نے عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے اپنی سائٹ کو بلاک کردیا تھا لیکن اس کے باوجود قطری کویت کے راستے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن نے بہ نفس نفیس ان کا خیرمقدم کیا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انھیں قطری مہمانوں کے استقبال کی خصوصی طور پر ہدایت کی تھی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب حج کو سیاسی بنانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔دریں اثناء یمن کی قومی فوج کے شہداء کے خاندانوں کا پہلا قافلہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی حکومت کے مہمان ہوں گے۔