امریکی فوجی پریڈ آئندہ سال تک ملتوی

جمعہ 17 اگست 2018 11:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) امریکی وزارت دفاع نے نومبر میں واشنگٹن میں منعقد ہونے والے فوجی پریڈ کو آئندہ سال تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم 10 نومبر 2018 میں یہ فوجی پریڈ کرنا چاہتے تھے، لیکن اب ہم 2019 ء میں اس کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل راب نے کہا کہ یہ پریڈ سابق فوجیوں کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش پر منعقد کی جانے والی تھی ۔ اس پریڈ کے لئے 9 کروڑ20لاکھ ڈالر مختص کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :