جینوآ پٴْل ٹوٹنے کی ذمہ دار یورپی یونین نہیں ہے، یورپی کمیشن

جمعہ 17 اگست 2018 11:10

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) یورپی یونین کے ایگزیکٹو ادارے یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اٹلی کے شہر جینوآ میں پل ٹوٹنے کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد نہیں کی جا سکتی کیوں کہ ملکی انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ہر رکن ملک کی اپنی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ترجمان کے مطابق 2014 ء سے سن 2020 ء تک یورپی یونین کی جانب سے اٹلی کو ڈھائی ارب یورو صرف انفرا اسٹرکچر کی مرمت اور نگرانی کی مد میں مختلف اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کا بیان اٹلی کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی کے اٴْس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے پل ٹوٹنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار یورپی یونین کے ملکی اخراجات پر کنٹرول کو ضابطہ قرار دیا ہے۔