Live Updates

عمران خان کی اپنی پبلک ریلیشن ٹیموں سے الوداعی ملاقات

میری میڈیا ٹیم نے زبردست کام کیا، عمران خان نے سیکورٹی اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 11:15

عمران خان کی اپنی  پبلک ریلیشن ٹیموں سے الوداعی ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2018ء) ایوان صدر نے وزیر اعظم کی تقریب حلف براداری کے لیے تحریک انصاف کو 100پاسز جاری کر دئیے ہیں۔عمران خان کے رشتے دار، دوست اور پارٹی عہدادروں کو تقریب حلف برادری میں مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیموں کی بھی خوب تعریف کی۔عمران خان نے اپنی پبلک ریلیشن ٹیموں سے الوداعی ملاقات کی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید اور افتخار درانی کی خدامات کو بھی سراہا۔اور کہا کہ میری میڈیا ٹیموں نے زبردست کام کیا۔عمران خان نے سیکورٹی اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے عمران خان ممکنہ طور پر کل وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کو انتہائی سادہ رکھنے کے لیے گارڈ آف آنرز نہ لینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریب کے دیگر شرکاء کی خاطر تواضع صرف چائے کی پیالی سے کی جائے گی۔۔عمران خان خاموشی اور سادگی سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ تقریب حلف برادری کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بڑے جشن ، تقریبات ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے کا۔اس موقع پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم حلف برداری کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حتی کہ گارڈ آف آنرز بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سربراہ تحریک انصاف اسے فضول خرچی اور قومی خزانہ پر بوجھ سمجھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات