Live Updates

پنجاب اسمبلی کی 13 نشستیں ابھی بھی مختلف وجوہات کی بنا پرخالی ہیں

پیپلزپارٹی کے7،ن لیگ کے 3 جب کہ 3 آزاد ارکان نے تا حال بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 11:44

پنجاب اسمبلی کی 13 نشستیں ابھی  بھی مختلف وجوہات کی بنا پرخالی ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) : پنجاب اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔لیکن ابھی تک 13نشستیں خالی ہیں جنھوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کی پنجاب اسمبلی میں تعداد175 پرپہنچ گئی۔مسلم لیگ ن کےارکان کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 162 ہے۔

حلف اٹھانےکے بعد ووٹوں کےاہل افراد کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے3ارکان میاں جلیل احمد،عظمیٰ قادری،محترمہ نفیسہ نےحلف نہیں اٹھایا۔ جب کہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی حلف نہیں اٹھایا۔پیپلزپارٹی کے7، 3آزاد ارکان ہیں جنھوں نے تا حال بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راہ حق پارٹی کے بھی ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا۔

پنجاب اسمبلی کی 13 نشستیں ابھی مختلف وجوہات کی بنا پرخالی ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پرویز الہیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اور حمایتی ارکان کو ملا کر کُل 190 ووٹس بنتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے 201 ووٹس حاصل کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور اسی فارورڈ بلاک کے 11 ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔ ن لیگ کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات