فلم ’’منٹو‘‘ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

جمعہ 17 اگست 2018 11:59

فلم ’’منٹو‘‘ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی
ممبئی۔ 17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے فلم ’’منٹو‘‘ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ نندیتا داس کی پاکستانی مصنف سعدات حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم ’’منٹو‘‘ کا ٹریلر حال ہی ریلیز کیا گیا جسے اب تک یوٹیوب پر 39لاکھ 60ہزار 675(3,960,675) لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے جبکہ فلم کے ٹریلر نے بے حد پسندیدگی کے باعث یوٹیوب پر 5ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 21ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :