روزانہ کچھ دیرکی ورزش صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین

جمعہ 17 اگست 2018 11:59

روزانہ کچھ دیرکی ورزش صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین
قصور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) روزانہ کچھ دیرکی ورزش دل کی صحت کو بہتربنا نے کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈمیڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایاگیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتی ہیں جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مددملتی ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کئے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نوکیساتھ ساتھ عام لوگوں کو عمر بڑھنے سے امراض قلب کے خطرے سے بچاتی ہے۔محققین کا کہناتھاکہ عمربڑھنے سے دل کے خلیات میں کمی آنے کا امکان ہوتاہے اورصحتمند دل کیلئے نئے ہارٹ مسل سیلز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتاہے کہ ورزش توازن کو برقرار رکھنے میں مدددیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :