ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کی تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 12:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ، پیپلزپارٹی کی فتح اور جیت عوامی جماعت ہونے کا اعلان کرتی ہے ، انشاء اللہ بہت جلد پیپلزپارٹی پورے ملک میں راج کرے گی ، میر محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی تعمیر و ترقی کے تحت عوامی امنگوں پر پورا اتری ، اس لئے سید مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پورے ملک سمیت آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی روایات قائم کرتے ہوئے عوامی جماعت بن گئی ،پیپلزپارٹی عوام کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے اورعوام کو درپیش مسائل بھی حل کرنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :