شی چن پنگ کی جانب سے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیرمین کے نام مبارکباد کا پیغام

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی چن پنگ نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیرمین سیمڈچ ہون سن کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق پیغام میں شی چن پنگ نے سیمڈچ ہون سن کی قیادت میں کمبوڈیا کی چھٹی کانگریس کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں شی چن پنگ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ گزشتہ سالوں میں وزیر اعظم سیمڈچ ہون سن کی قیادت میں کمبوڈیا کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملکی سیاست مستحکم رہی ہے، معیشت میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،بین الاقوامی حیثیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کمبوڈیا کو مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،جنہیں وہ بہت سراہتے ہیں۔اس کے علاوہ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سیمڈچ ہون سن کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔