Live Updates

عمران خان ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ

ملک میںگڈ گورننس کا ایسا ماڈل متعارف کرائینگے جسے آنیوالے وقتوں میں بھی رول ماڈل کے طور پر اپنایا جائیگا

جمعہ 17 اگست 2018 12:30

عمران خان ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میںگڈ گورننس کا ایسا ماڈل متعارف کرائیں گے جسے آنے والے وقتوں میں بھی رول ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا ، سابقہ حکمرانوں نے قومی اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا یا جس کی وجہ سے آج ان کی استعداد اور کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے متحرک کارکنوں اور اہل علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگائے رکھا ، اپوزیشن کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع نہ کر کے عوام کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ایسی کسی روایت کو پروان نہیں چڑھائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی گئی ہے اور عوام کی جانب سے دوسری بار پی ٹی آئی کو کامیاب کرا کے اس کی پالیسیوں پر اعتماد کی مہر ثبت کی گئی ۔ عمران خان ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں او رانہیں حل کرنے کیلئے دن رات کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی خزانے اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا لیکن ہم ہرگز مایوس نہیں ۔عمران خان ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت جلد ملک کو درست سمت میں گامزن کر کے دکھائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات