شان اور صائمہ کی مقامی سینما ء گھروں میں پرانی فلمیں نمائش کے لئے پیش

جمعہ 17 اگست 2018 12:30

شان اور صائمہ کی مقامی سینما ء گھروں میں پرانی فلمیں نمائش کے لئے پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اداکار شان اور صائمہ کی لاہو رکے مقامی سینما ء گھروں میں پرانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہیں جس میں ہدایت کارہ سنگیتا کی فلم شیر ے پاکستان ،ہدایت کار حسن عسکری کی فلم وریام اور سنگیتا کی فلم وحشی حسینہ شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں شان کی عید الاضحی پر ایک اور پرانی فلم بھولا اشتہاری بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کے ہدایت کار صفدر حسین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :