دُبئی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بسیں مذبح خانوں کا کام دیں گی

ان بسوں میں ذبح سے متعلق سامان کے علاوہ قصاب اور ماہرِ حیوانات بھی موجود ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 اگست 2018 12:38

دُبئی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بسیں مذبح خانوں کا کام دیں گی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اگست 2018ء) عید الاضحی چند روز کی دُوری پر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس بار لاکھوں جانور ذبح کیے جائیں گے۔ دُبئی میونسپلٹی نے اس موقعے پر عوام کی سہولت کے لیے کچھ ایسی بسیں مختص کر دی ہیں جنہیں موبائل مذبح خانوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ان بسوں میں قصاب کے علاوہ ماہرِ حیوانات یعنی ویٹرنری ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے۔

ویٹرنری ڈاکٹر کسی جانور کو ذبح کیے جانے سے سے پہلے اور بعد میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اُس کا گوشت انسانی صحت کے مضر تو نہیں ہے۔ اس بات کا اظہار میونسپلٹی کے پبلک ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ظہور ال صبّاغ نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران کیا ۔ اس پروگرام کے دوران دُبئی‘ شارجہ اور عجمان سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد افراد نے کال کر کے عید کے موقع پر قربانی کے انتظامات کے حوالے سے استفسار کیا کہ موبائل مذبح خانے کب اور کہاں دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بارے میں انہوں نے بتانے کے بعد مزید یہ بھی بتایا کہ جانوروں کی بڑی تعداد میں مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی اس بار پچھلے سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ جانور منگوائے گئے ہیں۔2017ء کے دوران دُبئی کی مارکیٹس میں تقریباً 170,000 جانور منگوائے گئے تھے جبکہ اس بار 300,000 جانور پہنچ چکے ہیں۔ ان سب جانوروں کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تمام سرکاری مذبح خانوں پر قصابوں‘ ویٹرنری ماہرین‘ انسپکٹرز اور لیب ٹیکنیشنز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کئی عارضی مذبح خانے بھی قائم کیے گئے ہیں‘ الُقصیص کے مذبح خانے میں چھے ذبح لائنز ہیں جن پر ایک گھنٹے کے دوران 300 سے زائد اجانور ذبح کر کے اُن کا گوشت تیار کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ دِنوں مِرغم کے علاقے میں اُونٹوں کی مارکیٹ کے قریب لیسیلی مذبح خانہ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں ایک گھنٹہ کے دوران بیس بڑے جبکہ 120 چھوٹے جانور ذبح کرنے کی سہولت موجود ہے۔