Live Updates

وزیراعظم کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ڈیزائنر شیروانی پہننے کا مشورہ مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اگست 2018 12:38

وزیراعظم کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) : قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہو گی جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان اور اپوزیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بطور اُمیدوار نامزد کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں عددی اکثریت حاصل ہے ، اسی لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کے 22 ویں وزیراعظم ہوں گے۔

اس ضمن میں ایک بات زیر بحث ہے کہ عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شیروانی زیب تن کریں گے یا نہیں ، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاکہ عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شیروانی زیب تن کریں گے ،بانی پاکستان قائد اعظم نے بھی شیروانی زیب تن کی تھی اور یہی روایت رہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری میں ڈیزائنر شیروانی زیب تن کرنے کا مشور دیا گیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

قومی اخبار کے مطابق ملبوسات کے مشہور ڈیئزانر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) دو اگست کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا گئے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لے تیار کی جانے والی شیر وانی کا سائز لیا تھا اور کالے رنگ کی شیروانی تیار کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور عمران خان کی ٹیم میں شامل افراد کے درمیان شیروانی کو لے کر کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ اس شیر وانی کو حلف برداری کی تقریب کے بعد چیریٹی کے طور پر استعمال کیا جائے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو بعد ازاں کسی بھی اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے سادگی ہی کو ترجیح دی اور حلف برداری کی تقریب میں ڈیزائنر شیروانی پہننے سے انکار کردیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات