عدالت کا آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کا حکم
بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 12:39
(جاری ہے)
جعلی بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں تھیں۔
فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صد ر آصف علی زرادری مفرور ملزم قرار پائے تھے۔وفاقی تحقیقاتی اداری( ایف آئی اے )نے جعلی بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کر لیا تھا۔۔عدالت نے اومنی گروپ کے اکاونٹس بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل تک جائیدادیں قرق کرنے کا حکم برقرار رکھا ۔ بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاوئنٹس سے منی لانڈرنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اومنی گروپ کے مالک انور مجید، عبد الغنی مجید ، علی کمال ،مصطفی مجید اور ،قمر مجید عدالت میں پیش ہوگئے توان کے وکیل شاہدحامد نے کہاکہ وطن واپسی میں مدد کرنے پر ایف آئی اے کے مشکور ہیں کیونکہ انور مجید اور انکے بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیاہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ای سی ایل میں صرف انور مجید اور عبد الغنی مجید کے نام ہیں لیکن اب باقی تین بچوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کریں گے۔اس پر شاہد حامد نے کہاکہ عدالت کویقین دلاتے ہیں انور مجید اور بچے تحقیقات میں شامل ہوں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ لوگ زرداری فریال تالپور اور زین ملک کی طرح تحقیقات کا حصہ نہیں۔آج جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.