Live Updates

اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو میں چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار لوں گا

سابق وزیر اعظم کے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اگست 2018 12:52

اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو میں چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) : قومی اسمبلی میں آج قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ ووٹنگ کے بعد گنتی مکمل ہونے پر وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس عددی اکثریت ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ہی ملک کا 22 واں وزیر اعظم بننے کا زیادہ امکان ظاپر کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے وزیر اعظم بننے میں تمام رکاوٹیں آہستہ آہستہ کر کے ختم ہو رہی ہیں، اس پر پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز اورووٹرز انتہائی خوش ہیں اور عمران خان کو جلد از جلد وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے چھوٹے بھائی راجہ جاوید اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی لانے کی بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ کتنی تبدیلی کا چُکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر اور اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ اگر عمران خان 100 مرتبہ بھی پیدا ہو تب بھی وہ ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ اس ویڈیو میں راجہ پرویز اشرف نے قسم کھاتے ہوئے مزید کہا کہ اگر عمران خان اس ملک کا وزیراعظم بن گیا تو میں خود کو گولی مار لوں گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

بظاہر راجہ جاوید اشرف کی یہ ویڈیو پُرانی معلوم ہوتی ہے لیکن عمران خان کے وزیرا عظم بننے کے امکانات روشن ہونے پر یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے راجہ جاوید اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اب تو عمران خان ہی ملک کے 22 ویں وزیر اعظم ہوں گے، جب عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے حلف اُٹھا لیں گے تو کیا راجہ جاوید اشرف اپنے کہے ہوئے الفاظ پر عمل بھی کریں گے؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات