Live Updates

پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی،

صرف نوٹس جاری ہو اہے، پی ٹی آئی عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا،پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا ، علی زیدی

جمعہ 17 اگست 2018 13:21

پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کراچی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے پرتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے عمران شاہ کی رکنیت معطل کرنے کی تردید سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے مطابق عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، انھیں ابھی صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے، عمران شاہ سے پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا ۔علی زیدی کے مطابق پارٹی کی جانب سے عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا،ان کا معاملہ معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات