امریکا کے ساتھ اختلافات بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں ، ترکی

جمعہ 17 اگست 2018 13:38

امریکا کے ساتھ اختلافات بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں ، ترکی
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں ہے۔ بین القوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں باور کرایا کہ نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک اختلافات پر بآسانی قابو پاسکتے ہیں تاہم امریکا کی موجودہ روش کی روشنی میں یہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انقرہ اور واشنگٹن کے بیچ شدید اختلاف نے جنم لیا جس میں دونوں ملکوں کی بعض درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافے کا تبادلہ اور ترکی میں کرنسی کا بحران بھی شامل ہو گیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے امریکی پادری اینڈرو برینسن کو جلد رہا نہ کیا تو اٴْس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اٴْن کی حکومت کے کئی وزراء پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اگر انہوں نے اٴْسے (پادری) کو جلد از جلد رہا نہ کیا تو ہم اضافی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :