مالاکنڈ یونیورسٹی کے 46واں ایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ کااجلاس

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء)مالاکنڈ یونیورسٹی کا 46واں ایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل زمان کااجلاس منعقدہواجس میں رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرعزت خان،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن حیات اللہ،ڈین آف بیالوجی سائنسز،ڈاکٹرمیراعظم خان،ڈین آف سوشل سائنسزعرب نازاورددیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبوں کے 24ایم فل اورپی ایچ ڈی سکالرز کے مقالوں کی منظوری دی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ معاری تحقیق کی بدولت آج ملاکنڈ یونیورسٹی کاشمارملک کی صف اول یونیورسٹیوں میں ہوتاہے ۔انہوںنے تحقیق کاروں پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ایسے موضوعات پرتحقیق کریں جن کافائدہ عام شہری کوپہنچتاہوتاکہ ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے۔