منی لانڈرنگ کیس ،ْ

آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،ْ تمام ملزمان کو چار ستمبر تک گرفتار کر نے کا حکم عدالت نے انور مجید اور عبد الغنی کو 24اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے سے کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

منی لانڈرنگ کیس ،ْ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دو ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،ْعدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔