شکرگڑھ ،ْچوری کا الزام،

ملزمہ کیساتھ شوہرکو بھی تھانے میں چارپائی سے باندھ دیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 13:58

شکرگڑھ ،ْچوری کا الزام،
شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں پولیس نے چوری کے الزام میں خاتون ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیااس دوران نہ صرف مرد اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا بلکہ اٴْسے اور اٴْس کے شوہر کو ہتھکڑی لگا کر چارپائی سے باندھ کر بھی رکھا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ میں اخلاص پور روڈ کی رہائشی 22 سالہ فروا وقاص اخراجات پورے کرنے کیلئے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی ،ْ2 روز قبل گھر کے مالک شیخ شہباز نے فروا پر 3 لاکھ روپے چرانے کا الزام لگا کر تھانا سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے فروا اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے تھانے کی بیرک میں قید کردیا۔اس موقع پر دونوں سے نامناسب سلوک کیا گیا اور دونوں میاں بیوی کو ایک ہتھکڑی لگا کر چارپائی کے ساتھ باندھا گیا۔ملزمہ نے الزام عائد کیا کہ اسے اور اس کے شوہر کو مرد پولیس اہل کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تفتیش کیلئے کسی خاتون پولیس اہلکار کو شامل نہیں کیا گیا ،ْدوسری جانب تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عظیم نے موقف اختیار کیا کہ بارش کے بعد حوالات میں پانی بھرنے کے باعث ملزمہ اور اس کے شوہر کو بیرک میں رکھا گیا۔