صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع

جمعہ 17 اگست 2018 13:58

صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا، کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد اگست کے آخرمیں ختم ہو گی ،ْ اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ،ْصدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے دفتر میں دستیاب ہیں۔انتخابی شیڈول کے تحت صدارتی انتخابات کیلئے امید وار 27 اگست تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ امید وار کاغذات نامزدگی قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رائو عبدالجبار سے حاصل کرسکتے ہیں۔