وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 63 کروڑ روپے جاری کر دیئے

جمعہ 17 اگست 2018 14:20

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 4 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے رواں مالی سال کے دوران 46 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشین اور خضدار میں ویمن یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کے لئے 8 کروڑ، قراقرم ان-ٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہوسٹل کی تعمیر اور سپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 2کروڑ 50 لاکھ، پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ ، سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے لئے 4 کروڑ، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں ریسرچ اور اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لئے 8کروڑ، پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے 8 کروڑ 50 لاکھ، قومی مرکز برائے مصنوعی ذہانت کے لئے 8 کروڑ ، انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ایم ایس ، پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 10 کروڑ 93 لاکھ، انٹرنیشنل اسلامک یونیوسٹی میں اپ گریڈیشن کے لئے 9 کروڑ، وومن یونیورسٹی ملتان کے قیام کے لئے ایک کروڑ، نارووال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سب کیمپس کے قیام کے لئے 9 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔