داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری

جمعہ 17 اگست 2018 14:20

داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 57کروڑ 87 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے رواں مالی سال کے دوران 24 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے تلہاڑ گائوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 56لاکھ، نیشنل رسپانس سنٹر فار سائبر کرائمز کے لئے 6کروڑ، اسلام آباد میں آبپاشی کی غرض سے پانی کی استعداد کو بڑھانے کے لئے 59 لاکھ، سائبر پٹرولنگ یونٹ کے لئے 48 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :