قربانی کے جانوروں کو تازہ سبز چارہ مہیاکریں ، دانہ دینے سے گریز کیا جائے، ماہرین لائیو سٹاک

جمعہ 17 اگست 2018 14:20

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ فرزندان اسلام عید الاضحی کیلئے خریدے گئے قربانی کے جانوروں کو تازہ سبز چارہ مہیاکریں اورانہیں دانہ دینے سے گریز کیا جائے کیونکہ وافر مقدار میں دانہ کھلانے کے بعد جب جانور کو پانی مہیاکیاجاتاہے تو اس سے زیادہ تر جانوروں خصوصاً بکروں ، چھتروں ، دنبوں میں اپھارے کامسئلہ پیداہو جاتاہے جس کے بروقت علاج نہ ہونے سے جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایاکہ آج کل موسم کی مناسبت سے جانور کو نہلانے سے بھی گریز کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل جانور کو کچھ کھانے کو مہیانہ کریں تاکہ قربانی کے دوران مذبحہ کے مراحل آسانی سے طے ہو سکیں۔ انہوںنے کہاکہ قربانی کے جانور کا معدہ بھراہونے سے گوشت آلودہ ہو سکتاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اچھی طرح جسم سے خون بھی نکالنا ضروری ہے جس سے گوشت کا رنگ چمکدار اور گوشت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق حاصل کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :