شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل

جمعہ 17 اگست 2018 14:27

شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیل پاکستان لمیٹڈ کو1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لے کر جون 2018ء تک شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 14.98 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ میں شیل پاکستان کو 2.3 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہواتھا جبکہ فی حصص آمدنی 21.85 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ کمپنی نے حصص یافتگان کیلئے 7 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :