رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں فلپ موریس کمپنی لمیٹڈ کو 72 ملین روپے کا منافع

جمعہ 17 اگست 2018 14:27

رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں فلپ موریس کمپنی لمیٹڈ کو 72 ملین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں فلپ موریس کمپنی لمیٹڈ کو 72 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لے کر جون 2018ء تک فلپ موریس کمپنی لمیٹڈ کو72 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گذشتہ کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں فلپ موریس کو 46 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا جبکہ فی حصص خسارہ 7.53 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ رواں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں فی حصص آمدنی 4.62 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :