بم کے خدشے پر چلی، پرو،ارجنٹینا اور یونان میں 9طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

جنوبی امریکہ اور یونان سمیت کئی ممالک میں بم کی افواہ پر9پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاعات موصول

جمعہ 17 اگست 2018 14:57

بم کے خدشے پر چلی، پرو،ارجنٹینا اور یونان میں 9طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) بم کے خدشے پر چلی، پرو،ارجنٹینا اور یونان میں 9طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ اور یونان سمیت کئی ممالک میں بم کی افواہ پر9پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق چار طیاروں کو پرو اور ارجنٹینا میں لینڈنگ کرنا پڑی، چاروں طیاروں کی تلاشی کے بعد کوئی بم برآمد نہ ہو سکا ،ْ دریں اثنا مختلف ممالک میں افواہوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 3جہازوں کی تلاشی میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی جبکہ چوتھے طیارے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حکام کو بم موجود ہونے کی اطلاع ٹیلی فون پر دی گئی تھی ،ْادھر بم کی اطلاع پر جرمن مسافر طیارے نے یونان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق طیارہ جزیرہ کریٹ کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا، طیارے میں سوار270مسافروںاور 11 کریو ممبرز کو طیارے سے منتقل بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :