قربانی کے جانور بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

جمعہ 17 اگست 2018 15:27

قربانی کے جانور بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے قربانی کے جانور بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عید قرباں کیلئے بہت سے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عزیز و اقارب کے پاس مویشی پالنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔ ذو الحج کی آمد کے پیش نظر انہوں نے جانور منگوانا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان نامی شہری جو اپنے آبائی علاقہ سرگودھا سے دو دنبے قربانی کیلئے لایا ہے، نے بتایا کہ تمام دن محلے کے بچوں کو تانتا بندھا رہتا ہے اور دنبے بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شہر میں کئی ایک مقامات پر بچے اور بڑے قربانی کے جانور کی خدمت میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ مویشی منڈی کے قیام سے قبل ہی بیوپاری بھی مویشی لانا شروع ہو گئے ہیں مویشیوں کے بھاری بھرکم دام رکھے گئے ہیں تاہم خریداری کا عمل شروع نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :