مساجد کمیٹیوں نے اجتماعی قربانی کے حصے جمع کرنے کے بعد جانوروں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 15:27

مساجد کمیٹیوں نے اجتماعی قربانی کے حصے جمع کرنے کے بعد جانوروں کی خریداری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) مساجد کمیٹیوں نے اجتماعی قربانی کے حصے جمع کرنے کے بعد جانوروں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔ انفرادی طور پر حصہ ڈالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کیلئے شہر بھر میں مختلف مساجد کمیٹیوں نے انتظامات کر رکھے ہیں جنہوں نے ایک ماہ قبل حصوں کی رقوم جمع کرنا شروع کر رکھی تھیں اور پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر حصہ کی رقم لی جا رہی تھی۔

اجتماعی قربانی کے حصوں کو اکٹھا کرنے کی روایت گذشتہ چند ہائیوں سے تقویت پکڑتی جا رہی ہے تاہم گلی محلہ اور عزیز و اقارب کی سطح پر بھی یہ عمل تقویت پکڑ گیا ہے اور بکرا، دنبہ خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے بیل وغیرہ خریدتے ہیں جس میں سات افراد حصہ ڈال سکتے ہیں۔