گلیات کے علاقہ نگری ٹوٹیال میں فاطر العقل نوجوان نے لفٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

جمعہ 17 اگست 2018 15:27

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) گلیات کے علاقہ نگری ٹوٹیال میں فاطر العقل نوجوان نے لفٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ سلیم کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

(جاری ہے)

سیرشرقی کے مقام پر ایک گائوں سے دوسرے گائوں کیلئے لگائی گئی لفٹ میں سلیم بھی بیٹھ گیا۔ لفٹ چلنے کے دوران سلیم نے لفٹ سے چھلانگ لگا دی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لے لی۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :