سعودی عرب‘ 16 لاکھ عازمین حج کی آمد

94 ممالک سی5 ہزارعازمین شاہ سلمان کی ضیافت میں حج ادا کریں گے‘حکام

جمعہ 17 اگست 2018 15:33

سعودی عرب‘ 16 لاکھ عازمین حج کی آمد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے‘اب تک 16 لاکھ 84 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر داخلی عازمین کی تعداد بھی 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اس سال 94 ممالک سی5 ہزار300 عازمین شاہ سلمان کی ضیافت میں حج ادا کریں گے۔دوسری جانب حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے پر 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔