فیصل آباد‘گھریلو نا چاقی ‘2خواتین سمیت 3افراد نے خود کشی کر لی

جمعہ 17 اگست 2018 16:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) گھریلو نا چاقی پر دوخواتین سمیت تین افراد نے زہر پی کر خود کشی کر لی ، آن لائن کے مطابق 259ر ب کی رہائشی28سالہ ساجدہ زوجہ غفار نے گھر میں جھگڑے پر زہریلا سپرے پی لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی ، ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر259رب گروسر میں ساجدہ نامی چالیس سالہ خاتون نے اپنے خاوند غفار سے جھگڑ کر زہر پی کر زندگی کاخاتمہ کرلیاعلاوہ ازیں چنیوٹ کے رہائشی 18سالہ علی احمد ولد شاہ محمد نے گھر میں معمول جھگڑے پر کیمیکل پی لیا ، جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود زندگی کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ عنوان :