عید قرباں کے قریب آتے ہی شہرقائدمیں جانور چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافہ

ایف بی ایریا کے یوسف پلازامیں بکرا چوری ہونے کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) عید قرباں کے قریب آتے ہی شہرقائدمیں جانور چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے قریب آتے ہی ہر سال کی طرح اس سال شہر میں قربانی کے جانور چوری ہونے کی وارداتیں شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا کے یوسف پلازامیں بکرا چوری ہونے کی واردات ہوئی ہے۔ایف بی ایریا میں بکرا چوری ہونے کی واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں چور کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاہے۔

متعلقہ عنوان :