مجلس قائمہ برائے قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق نے عبدالرشید ترابی کو متفقہ طور پر مجلس کا چیئر مین منتخب کر لیا

مجلس قائمہ برائے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اراکین نے محترمہ رفعت عزیر ایم ایل ای/رُکن مجلس کو متفقہ طور پر مجلس کی چیئر پرسن منتخب کر لیا

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) مجلس قائمہ برائے قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق نے اپنے اجلاس میں عبدالرشید ترابی ایم ایل ای/ رکن مجلس کو متفقہ طور پر مجلس کا چیئر مین منتخب کر لیا ہے۔ اسطرح مجلس کی تشکیل یوںہو گی۔

(جاری ہے)

عبدالرشید ترابی ایم ایل اے (چیئر مین) حاجی جاوید اختر وزیرقانون، انصاف ، پارلیمانی امور (رکن بلحاظ عہدہ) چوہدری مسعود خالد وزیر حکومت(رکن)محمد احمد رضا قادری وزیر حکومت (رُکن) عبدالماجد خان ایم ایل ای(رُکن) سردار صغیر خان ایم ایل اے (رُکن) محترمہ نسیمہ خاتون ایم ایل ای(رُکن) جبکہ مجلس قائمہ برائے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اراکین نے محترمہ رفعت عزیر ایم ایل ای/رُکن مجلس کو متفقہ طور پر مجلس کی چیئر پرسن منتخب کر لیا ہے۔

اسطرح مجلس کی تشکیل یوںہو گی۔محترمہ رفعت عزیز ایم ایل اے (چیئر پرسن) محمد احمد رضا قادری وزیر متعلقہ (رُکن) مشتاق احمد منہاس وزیر اطلاعات، سیاحت(رُکن) چوہدری شہزاد محمود ایم ایل ای(رُکن) ملک محمد نواز خان ایم ایل ای(رُکن) یاسر رشید ایم ایل ای(رُکن)غلام محی الدین دیوان ایم ایل ای(رُکن) ۔ اس ضمن میں قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشنز جاری ہو گئے ہیں۔