ضلع بھمبر میں غیر قانونی طور پر جانوروںکی کھالیں جمع کرنے پر پابند ی

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) عید قربان کے موقع پر ضلع بھمبر میں ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طور پر جانوروںکی کھالیں جمع کرنے پر پابند ی لگاتے ہو ئے ،تمام اداروں کو ہدایت کی ہے،کہ مختص جگہوں پر قربانی کے جانورں کو ذبح کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے انتظامی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جانوروں کی الا ئشوں کو بھر وقت اٹھا کر گندگی ،بد بو اور تعفن سے شہروں کو بچایا جائے، عید قربان کے 3 دنوں تمام متعلقہ ادارے موجود رہیں گے،کسی بھی قسم کی غیرقانونی کھالوں کو جمع کرنے پر پابندی ہو گئی،کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گئی۔

متعلقہ عنوان :