نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘چوہدری سجاد احمد خاں

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرکے انہیں منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،چودھری عبداللہ اختر خاں،رانا نعیم اقبال،کونسلر لالہ شاہد یونس انصاری اور بلال حسین نوشاہی نے گزشتہ روز سپورٹس میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنیوالے عوام کیساتھ مخلص نہیں ہوسکتے انتخابات میں عوام نے میاں نوازشریف کو ووٹ دیئے لیکن سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے مشکل کی گھڑی میں کبھی بھی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور ورکروں کو آگے کرنیکی بجائے خود تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے ملک و قوم کی خاطر خود کو بیٹی سمیت قید کروالیا لیکن کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔