شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلہ کے بعد لیگی آصف علی زر داری نے لیگی وفد سے ملاقات کر نے سے بھی انکار کر دیا

ْ موجودہ حالات میں آپ کے ساتھ ملاقات کر سکتاہوں اور نہ ہی بات کر سکتاہوں ،ْ سابق صدر کا

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف علی زر داری نے مسلم لیگ (ن)کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلہ کے بعد لیگی وفد سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا تو سابق صدر نے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (ن )لیگ کے چھ رکنی وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے پیغام بھجوایا جس پر سابق صدر نے انکار کر تے ہوئے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں آپ کے ساتھ ملاقات کر سکتاہوں اور نہ ہی بات کر سکتاہوں ۔ ن لیگ نے تین بار آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش اور کہا کہ آپ پارلیمنٹ یا بلاول ہائو س جہاں بھی چاہیں ملاقات کرلیں تاہم سابق صدر کی جانب سے انکار کے بعد (ن )لیگ نے مولانا فضل الرحما ن کو آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بھجوایا گیا لیکن آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی یہی جواب دیا کہ نہ تو وہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم ووٹ دے سکتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کر سکتے ہیں ۔