Live Updates

عمران خان نااہلی کیس ،ْنئے بینچ کی تشکیل کے لئے درخواست دائر

رجسٹرار آفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے نئے بینچ تشکیل سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ میں درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ،ْ اہم نوعیت کا معاملہ ہے جلد بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے، درخواست گزار نے 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات