یوم آزادی کک باکسنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل ڈسٹرکٹ سائوتھ نے اپنے نام کرلیا

یوم آزادی پر اسپورٹس تقریبات کا انعقاد ایک بہتر قدم ہے ،کک باکسنگ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کروں گا،کرنل سید بصیر عالم

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر نگرانی سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے یوم آزادی پر "یوم آزادی کک باکسنگ چمپئن شپ 2018 "کا شاندار انعقاد ہو ا جس میں کراچی کے تما م ڈسٹرکٹس کی کک باکسنگ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر موجود تماشائیوں سے بھر پور داد وصول کی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیم نے یوم آزادی چمپئن شپ 2018کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر نے دوسری ،ڈسٹرکٹ ویسٹ نے تیسری ،ڈسٹرکٹ ایسٹ نے چوتھی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی مقابلوں کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر اسپورٹس کرنل(ر) سید بصیر عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر رشین کلچرل سینٹر Mr.Ivan نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) سید بصیر عالم نے کہاکہ یوم آزادی پر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اسپورٹس تقریبات کا انعقاد اسپورٹس آرگنائزروں کا بہتر اور احسن اقدام ہے انہوں نے منتظمین کو یقینی دلا یا کہ کک باکسنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد اشفاق نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد اور اسے آرگنائز کرنے پر ایسوسی ایٹ سیکریٹری ناصر جونیجو اور طوبہ اسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کو بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے باکسنگ رنگ کی سہولت فراہم کی محمد اشفاق نے چمپئن شپ کے انعقاد اور تعائون پر سیکریٹری کھیل حکومت سندھ نیاز علی عباسی سے اظہار تشکر کیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :