کراچی ،چنیسر گوٹھ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

جمعہ 17 اگست 2018 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس چنیسر گوٹھ ریلوے پھاٹک کے قریب35 سالہ نامعلوم شخص نے ملتان سے کراچی آنیوالی ذکریا ایکسپریس کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرین روکنے کی کوشش کی مگراس وقت مذکورہ نوجوان ٹرین کے نیچے آچکا تھا۔