ترک لیرا کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں ایکبار پھر کم،یورو اور پائونڈ کی بڑھ گئی

جمعہ 17 اگست 2018 16:29

ترک لیرا کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں ایکبار پھر کم،یورو اور پائونڈ ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایشیائی فوریکس میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ترک لیرا کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے ایکبار پھر گھٹ کر5.86 لیرا فی ڈالر پر آگئی۔جمعرات کو ترک لیرا 5.81 لیرا فی ڈالر پر ٹریڈ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رواں سال لیرا کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلی35 فیصد تک کم ہوئی ہے جس نے ایشیاء کی بیشتر کرنسیوں کی شرح تبادلہ پر بھی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر گذشتہ چند دنوں کی اونچائی سے تھوڑا نیچے آتے ہوئے 110.47ین اور 0.8790 یورو میں تبدیل ہوا جبکہ ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائی 0.1فیصد کمی کے ساتھ96.549 پر رہا۔ یورو کی شرح تبادلہ 1.1372 ڈالر اور پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ بہتر ہوکر 1.26 ڈالر فی پائونڈ رہی۔

متعلقہ عنوان :