Live Updates

پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے،

عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، اسد عمر

جمعہ 17 اگست 2018 16:56

پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے ، معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کے اندر بڑا چیلنج لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔ اگر روزگار ہی نہ ہو تو ایک شخص مہنگائی کے پہاڑ کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ اسد عمر نے کہاکہ آج وزیر اعظم کاانتخاب ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کاآغازہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف حکومت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے کام کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات