نہری ڈھا نچے کی حفاظت کیلئے آبی گزر گاہوں پر مسلسل پٹرولنگ کی جائے‘شیر عالم خان

فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو گی‘ سیکرٹری آبپاشی

جمعہ 17 اگست 2018 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) شیر عالم خان نے ہدایت کی ہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران آبی گزر گاہوں پر مسلسل پٹرولنگ کی جائے تا کہ نہری ڈھانچے کی موثر حفاظت ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولنگ کا عمل نہری تنصیبات و پٹریوں وغیرہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفترسے فیلڈ انجینئرز کے نام جاری کیں جن کے مطابق نہری ڈھانچہ کی حفاظت و دیکھ بھال کے لئے فیلڈ عملے کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح تمام فیلڈ انجینئرز اپنی اپنی نہروں پر پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کے پابند ہونگے تا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میںنہری ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔سیکرٹری آبپاشی نے اپنی ہدایات میں واضح کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) شیر عالم خان مون سون سیزن کے دوران آبی گزرگاہوں و نہری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی انسپکشن بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :