نوجوان نسل ملک کی حفاظت کی خاطر کچھ بھی کرگزرنے کا عزم رکھتی ہے،ڈاکٹرایس الطاف حسین
جمعہ 17 اگست 2018 16:58
(جاری ہے)
ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلباء کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے جو ان کی تعلیم کے دوران بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
جامعات میں نہ صرف قومی دن پر بلکہ پورے سال ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔ پروگرام سے رجسٹرار افضال احمد، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، چئرمین شعبہ حیوانیات پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا۔رجسٹرار افضال احمد نے کہا کہ قائدا عظم نے جن اصولوں کی بنیاد پر پاکستان قائم کیا ہمیں ان پر عمل کرنا چاہئے، انہوں نے اپنے فرمان میں قوم کو ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی تلقین کی جس پر عمل کرکے ہم ایک بہترین قوم بن سکتے ہیں۔انہوں نے کام اور انتھک محنت کواپنی زندگی کا شعار بنایا جس کی وجہ سے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک میں رہنا نصیب ہوا۔ملک اور ادارے اسی وقت ترقی کرتے ہیں جب وہاں لوگ محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے طلباء کو تحقیق کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے لیبارٹریز کو جدید آلات اور کیمیکلز فراہم کرنے میں کبھی کوتاہی نہیں کی ہے اب یہ طلباء پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح تحقیق کے عمل میں دلچسپی لے کر اسے آگے بڑہاتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد کرکے طلباء و طالبات کو اپنے اسلاف و اکابرین کے کارناموں سے آگاہ کریں اس کے علاوہ انہیں ہمارے بزرگوں کی بیش بہا قربانیوں کے بارے میں بھی معلوم ہوسکے جو انہوں نے قیام پاکستان سے قبل اور اس کے بعد بھی دیں تاکہ ہم ایک علیحدہ مملکت میں آزادی اورسکون سے بہترزندگی گزار سکیں ۔پروگرام میں طلباء و طالبا ت نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جس کے ذریعے انہوں نے اکابرین کے کارناموں کو اجاگر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.