ژوب ،ریلوے کالونی میںگذشتہ شب مسلح افراد کی ایک گھر میں گھس کرفائرنگ ، ماں اور کمسن بیٹازخمی

جمعہ 17 اگست 2018 17:01

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ژوب کے علاقے ریلوے کالونی میںگذشتہ شب مسلح افراد کاایک گھر میں گھس کرفائرنگ نتیجے میں ماں اور کمسن بیٹا شدیدزخمی سول ہسپتال منتقل تاہم بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی میں گذشتہ شب مسلح افراد نے سرکاری سکول ٹیچر نصیب اللہ کے گھر میں گھس کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُن کا کمسن بیٹا وجاہت اور بیوی شدید زخمی ہوئے جسے محلہ داروں نے فوری طور سول ہسپتال پہنچا دئیے مگر بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔