زمینوں کے ریکارڈ میں کرپشن ریفرنس ،

عدالت کی مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) احتساب عدالت نے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں کرپشن ریفرنس سے متعلق نیب کو دستاویزات فراہم کرنے اور مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی احتساب عدالت میں سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن و دیگر کے خلاف 53 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی نیب کی جانب سے دستاویزات فراہم کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاملزمان سابق ڈپٹی کمشنر ملیر مصطفی جمال قاضی عبید اللہ پنہوراوعبد الطیف بروہی و دیگر شامل ہیں ملزمان نے سی شوردیہہ کورنگی کی پانچ سو تیس ایکٹر زمین کی جعلی اور بوگس انٹریاں کیں