قلات ، ڈسٹرکٹ چیئر مین ڈسڑکٹ کونسل کا انتخاب مکمل ،بی اے پی رہنماء میر عبداللہ جان لانگو منتخب

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) قلات میں ڈسٹرکٹ چیئر مین ڈسڑکٹ کونسل کا انتخاب مکمل بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر عبداللہ جان لانگو بلا مقابلہ منتخب ہو گیا قلات چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سوراب کوڈسٹرکٹ قرار دینے کے بعد نوابزادہ میر ببرک خان زہری کی نشست چھوڑ نے کی وجہ سے خالی ہو گیا تھا آج قلات میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن قلات نے ڈسڑکٹ کونسل کے چیئرمین کا انتخاب کا انعقاد کیا جس میں کونسل کے تمام چوبیس ممبران نے بلوچستان بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر عبداللہ جان لانگو کی ہمایت کردی اور ان کے مقابلے میں کسی بھی پارٹی نے اپنا نمائیندہ کھڑا نہیں کیا اور مقررہ وقت پورا ہو نے پر اسسٹنٹ کمشنر قلات یحیٰ کاکڑ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد ہاشم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء میر عبداللہ جان لانگو کی بلامقابلہ منتخب ہو نے کا علان کیا منتخب ہو نے کے بعد میر عبداللہ جان لانگو نے ڈسڑکٹ کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے ان پر جو اعتما د کیا ہے اسے وہ کھبی ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے اور مل بیٹھ کر ایک دوسرے کی مشاور ت سے کام کریں گے اور اپنے ضلع کے بہتری کے لیئے دن رات محنت کرونگا انہوں نے کہا کہ قلات کی ترقی اور خشحالی کے لیئے ہم کونسل کے تمام ممبران کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنماء نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کا میں بہت مشکور ہوں۔